6 اکتوبر 2011 - 20:30

آل خلیفہ کے جلادوں کے ہاتھوں 16 سالہ بحرینی نوجوان کی شہادت کے ساتھ 14 فروری سے اب تک انقلاب کے شہیدوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابی ذرائع نے کہا ہے کہ بحرین کے ایک اٹھارہ سال سے کم عمر کے نہتے اور بے گناہ نوجوان «احمد جابر قطان» کو آل خلیفہ اور آل سعودی کے جلادوں نے گولی مارکر شہید کردیا ہے۔ الشاخورہ کے علاقے کے رہائشی 16 سالہ نوجوان کل رات "ابوصیبع" میں ہونے والے مظاہرے میں شریک تھے جہاں آل خلیفہ/آل سعود کے جلادوں نے ایک بار پھر ممنوعہ ہتھیاروں سے مظاہرین پر حملہ کیا۔اس طرح کے ہتھیار جو بین الاقوامی قانون کے تحت مظاہرین کے خلاف استعمال کرنا منع ہیں اور یہ ہتھیار شکار کے کام آتے ہیں اور مہلک ہتھیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔شہید احمد جابر قطان کو بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ شارٹ گن یا چھرے دار سے نشانہ بنایا گیا جس کو عربی میں "الشوزن" کہا جاتا ہے۔ ان ذرائع نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے شہید کے بھائی کو سلمانیہ اسپتال سے گرفتار کرلیا اور والدین کو اپنے شہید بچے کا آخری دیدار نہیں کرنے دیا۔اس شہید کا جنازہ نماز جمعہ کے بعد اٹھا اور صبح کو ہونے والی ریلیاں بھی اسی بنا پر بعد از ظہر تک ملتوی کردی گئیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی اور خلیفی جلادوں نے احمد جابر القطان کو براہ راست گولی کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت سعودی حکومت کے تعاون اور امریکی حمایت کے سائے میں بحرینی عوام کا قتل عام کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

..............

/169